ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے سونار کیری میں مفت مشین سلائی کیمپ کا افتتاح

بھٹکل کے سونار کیری میں مفت مشین سلائی کیمپ کا افتتاح

Sat, 28 Oct 2017 19:41:11    S.O. News Service

بھٹکل:28/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)بھارت سرکار پالی ٹکنک اداروں کے ذریعے سماجی ترقی منصوبہ جات کا آر این ایس پالی ٹکنک مرڈیشور کے زیر اہتمام شہر کے سونارکیری منڈلیشور مندر میں6ماہ مدت کے مفت مشین سلائی اور3ماہ کے بیوٹیشین تربیتی کیمپ کا افتتاح ہوا۔

بھٹکل نامدھاری سماج ابھیرودھی سنگھ کے صدر ایم آر نائک نے مفت تربیتی کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کے لئے ایسے کیمپ بڑے مفید ہوتےہیں اگر وہ ان سے استفادہ کرتےہوئے اپنی زندگی میں بااختیار بنتی ہیں تو آئندہ نسل کے لئے بہترین نمونہ ہونے کی بات کہی۔ آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگدے نے پروگرام کی صدارت کی ۔ کارگزار پرنسپا ل اور سی ڈی پی منصوبہ جات افسر کے مری سوامی نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ بھٹکل بلدیہ ممبر وینکٹیش نائک، مہالے سماج کے لیڈر وٹھل مہالے ، سلائی مشین کی استانی شریا مہالے ، سی ڈی ٹی پی منصوبہ کے پرکاش جے سی موجود تھے۔ پریما شیٹھ مع ساتھیوں کے پرارتھنا کی۔ ناگ رتنا مہالے نے پروگرام کی نظامت کی۔ ارونا مڈیوال نے استقبال کیا تو سپریا شیٹھ نے شکریہ اداکیا۔


Share: